اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران مذاکرات پر مشاورت کے لیے امریکا روانہ، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات متوقع

0

واشنگٹن / تل ابیب – اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مرکزی موضوع ہوں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کل صبح 11 بجے (امریکی وقت) وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد نہ تو کوئی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی اور نہ ہی دونوں رہنما علیحدہ علیحدہ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے سامنے ایران مذاکرات سے متعلق اسرائیل کا اصولی مؤقف رکھیں گے، جو ان کے بقول نہ صرف اسرائیل بلکہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

اسرائیل طویل عرصے سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی معاہدے میں بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں ایران کی پراکسی سرگرمیوں کو بھی شامل کیا جائے۔
تاہم ایران اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر چکا ہے کہ اس کے دفاعی اور میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور مذاکرات صرف جوہری معاملات تک محدود رہیں گے۔

یہ ملاقات ایک ایسے نازک وقت میں ہو رہی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے اور خطے میں کشیدگی کے خدشات بدستور موجود ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.