بنگلادیش: انتخابی مہم ختم، چیف ایڈوائزرڈاکٹرمحمد یونس کی عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

0

ڈھاکہ – چیف ایڈوائزر بنگلادیش ڈاکٹر محمد یونس نے 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے عوام سے بھرپور حصہ لینے اور ووٹ دینے کی اپیل کر دی ہے۔

ڈاکٹر یونس نے کہا کہ انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں اور بنگلادیش کے مستقبل کو تشکیل دینے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کن لمحہ ہے کیونکہ بنگلادیش طویل آمریت کے بعد جمہوری دور میں قدم رکھ رہا ہے، اور ہر ووٹ ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انتخابات کی تفصیلات:

  • پولنگ 12 فروری بروز بدھ صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔

  • اس بار 45 لاکھ 70 ہزار افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

  • امیدواروں کی مجموعی تعداد 2,024 ہے، جن میں 257 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

  • انتخابات میں ساڑھے 13 لاکھ ووٹ پوسٹل بیلٹس کے ذریعے کاسٹ کیے جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.