پاکستان کا افغان سرحدی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بہترین ہے، عالمی جریدہ

0

اسلام آباد – عالمی جریدہ یوریشیا ریویو نے پاکستان کے افغان سرحدی راستوں کو بند کرنے کے فیصلے کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بہترین حکمت عملی اور جائز اقدام قرار دیا ہے۔

یوریشیا ریویو کے مطابق پاکستان کے لیے افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام صرف کسٹمز یا تجارتی معاملہ نہیں بلکہ بقا اور ملکی سلامتی کا اہم مسئلہ ہے۔ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شہید ہوئے۔

امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحدی راستوں کو بند کرنا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر اقدام ہے۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ کابل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگرد عناصر کو پناہ دیتے رہیں گے یا خطے کے ممالک کے ساتھ امن و ترقی کے مشترکہ سفر میں شمولیت اختیار کریں گے۔ افغان سرزمین سے ہونے والی دراندازی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران اور تاجکستان کی سلامتی اور استحکام کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.