بنگلہ دیش انتخابات: گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بم دھماکہ، 3 افراد زخمی

0

گوپال گنج، بنگلہ دیش: جین زی انقلاب کے بعد آج ہونے والے پہلے عام انتخابات کے دوران ضلع گوپال گنج کے صدر علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے ریشما انٹرنیشنل سکول پولنگ سینٹر کے قریب پیش آیا۔

سب انسپکٹر زاہد الاسلام کے مطابق ووٹنگ کا عمل پرامن جاری تھا کہ اچانک قریبی نہر کے پار سے نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم پھینکا۔ دھماکے میں سکونتھا مجمدار اور جمال حسین نامی دو انصار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ایک ووٹر کی 14 سالہ بیٹی آمنہ خاتون بھی متاثر ہوئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی کلینک منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

دھماکے سے پولنگ اسٹیشن کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور مرکز کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے باوجود ووٹنگ کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.