ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0

کولمبو –  ٹی 20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اس میچ میں ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں جبکہ مستقل کپتان مچل مارش ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ ٹریوس ہیڈ نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ ابھی تک اسکواڈ کو جوائن نہیں کر سکے اور دو روز قبل تک گولف کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے مناسب ہے تاہم وقت کے ساتھ سلو ہو سکتی ہے، اسی لیے ٹیم ایک اضافی اسپنر کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے رہے جبکہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ میچ گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور جیتنے والی ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات مضبوط ہو جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.