فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار آغاز، میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 2-0 سے شکست دے دی

FIFA World Cup 2026 starts with a bang, Mexico defeats South Africa 2-0

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز میکسیکو کی شاندار فتح کے ساتھ ہوا، جہاں میزبان ٹیم نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کو 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں میکسیکو نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کا پہلا گول میکسیکو کے فارورڈ جولین کوئنونز نے نویں منٹ میں اسکور کیا، یوں وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے گول اسکورر بن گئے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میچ کے دوران دباؤ کا شکار رہی اور اس کے کھلاڑیوں نے متعدد مواقع پر سخت اور غیر ضروری ٹکراؤ کا مظاہرہ کیا۔ ریفری نے قواعد کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقا کے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا، جس کے بعد ٹیم نے میچ کا بڑا حصہ صرف نو کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔ مقابلے کے آخری لمحات میں میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

میکسیکو نے اپنی عددی برتری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے 67 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا، جب تجربہ کار اسٹرائیکر راول جیمنز نے گیند جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی کامیابی تقریباً یقینی بنا دی۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب رنگا رنگ ثقافتی اور موسیقی پروگراموں سے سجی رہی۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور نائجیریا کے برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ "ڈائی ڈائی” پیش کیا، جسے شائقین نے بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب میں میکسیکن بینڈ مانا، وینزویلا کے ڈینی اوشین اور کولمبیا کے جے بالوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران روایتی میکسیکن ثقافت کو اجاگر کیا گیا اور رنگا رنگ رقص کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو خوش آمدید کہا گیا۔ اسٹیڈیم میں 24 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کے آغاز پر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ورلڈ کپ کے دیگر مشترکہ میزبان ممالک امریکا اور کینیڈا بھی اپنی مہم کا آغاز بالترتیب جمعہ اور ہفتے کو کریں گے، جبکہ ان میچز سے قبل بھی خصوصی افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے