آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اورمنافع میں اضافہ پر وزیراعلی کا وزیراعظم کو خط

0

آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے اور منافع میں اضافہ پر وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھ دیا۔

مریم نواز کےخط میں آلوکی برآمدات بڑھانےکےلیےفوری اقدامات کی ضرورت پرزور دیا،وزیراعلی پنجاب کے خط میں نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کےذریعےآلوکی برآمدات میں تیزی لانےکی درخواست کی گئی۔

مریم نوازنے آلوکی برآمدمیں حائل رکاوٹوں کودورکرنےکی درخواست کی،وزیراعلی نے آلوکی برآمد کے لیے کرائے کی لاگت میں25فیصدخصوصی رعایت کی اپیل کی،اس کے علاوہ برآمدکےلیےکاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی کی درخواست بھی کی۔

مریم نوازکےخط میں یورپی یونین،افریقہ اورامریکہ سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت دیگرضروری اقدامات کی درخواست کی گئی،ان اقدامات سےکاشتکاروں کوآلوکی بہترقیمتیں حاصل ہوں گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.