سعودی عرب: رہائشی سہولیات میں ناکامی پر 2 عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل

Saudi Arabia: Licenses of 2 Umrah companies suspended for failure in accommodation facilities

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو مقررہ معیار کے مطابق رہائشی سہولیات فراہم نہ کرنے پر دو عمرہ کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔

وزارت کے مطابق یہ کارروائی زائرین کو رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی اور ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سخت نگرانی جاری ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی خلاف ورزیوں پر 1800 خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی سروسز معطل کی جا چکی ہیں، جبکہ معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزارت نے زور دیا کہ تمام عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات میں مقررہ معیار پر مکمل عمل کریں، بصورت دیگر سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے