وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ ہوگئے

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ ہوگئے،وزیراعظم آسٹریا کے چانسلر سے دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف چانسلرکرسچیئن اسٹاکرکی دعوت پرآسٹریاگئے ہیں،وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تقریب اور کاروباری افراد سے خطاب کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔

وزیراعظم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے،یہ دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے