ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی
بنکاک – ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے صرف 10.1 اوورز میں یہ ہدف حاصل کر لیا۔ بھارتی بیٹنگ میں ورندا نے نمایاں کارکردگی دکھائی اور 29 گیندوں پر 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔ انوشکا نے بھی 24 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے وحیدہ اختر اور مومنہ ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں بھارت کی جارحانہ بیٹنگ اور پاکستان کی کمزور دفاعی کارکردگی نے بھارتی ٹیم کو کم اوورز میں فتح دلائی، جس سے گروپ مرحلے میں بھارتی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔