غزہ: اسرائیلی بمباری میں 12 فلسطینی شہید

0

غزہ – غزہ میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے دوران 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا، جس میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ خان یونس میں دوسرا حملہ کیا گیا، جس میں 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ غزہ کے شمالی علاقے میں ایک فلسطینی بھی ہلاک ہوا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ یہ کارروائیاں بے گھر فلسطینیوں کے قتل کا نیا سلسلہ ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے قبل جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ کارروائیاں ہدف پر مبنی تھیں اور عالمی قانون کے مطابق جائز تھیں، جبکہ حماس پر بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب عالمی برادری غزہ میں امن قائم رکھنے اور انسانی امداد کے اقدامات کو تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق شہری علاقوں میں بمباری اور انسانی نقصان خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن رہی ہے، اور امن بورڈ کے اجلاس میں اعلان شدہ امدادی اقدامات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.