کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری

0

حکومت نے رواں ہجری سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقررکر دیا۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق بینک اکاؤنٹس میں مقررہ حد سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کےتحت ایسے بینک اکاؤنٹس جن میں یکم رمضان المبارک کو موجود رقم پانچ لاکھ 3 ہزار 529 روپے یا زائد ہوگی ان سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ یکم رمضان المبارک کو ’’ڈڈکشن ڈیٹ‘‘ قرار دیا گیا ہےجو چاند کی رویت کےمطابق 19 یا 20 فروری متوقع ہے۔

اس روز سیونگ بینک اکاؤنٹس، پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اور دیگر مماثل اکاؤنٹس سے مقررہ نصاب یا اس سے زائد بیلنس پر زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی۔ تمام زکوٰۃ کلیکٹنگ اینڈ کنٹرولنگ ایجنسیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  کٹوتی شدہ رقم فوری طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں قائم سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ نمبر سی زیڈ ایٹ میں جمع کرائیں۔ رقم جمع کرانے کے بعد فارم ے اور بی کی کاپی وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو ارسال کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.