ایف آئی اے میں بھرتیوں اور ترقیوں کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار

0

ایف آئی اے میں گریڈ 16 اور اس سے اوپر بھرتیوں اور ترقیوں کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار کرلیے گئے۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد تمام رولز کو ایف آئی اے میں لاگو کیا جائے گا۔

نئے رولز کے مطابق ایف آئی اے میں گریڈ 17 کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ہوں گی۔ ایف آئی اے میں انتظامی طور پر 4 بڑے گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ نئےرولز کے تحت نئے انویسٹی گیشن، لیگل، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ میں بھرتیاں ہوں گی۔

ملازمین کو ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنا ہوگی۔ ایف آئی اے میں پی ایس پی اور ایف آئی اے کے اپنے افسران کی نئی شرح مقرر کی گئی ہے۔ گریڈ 20 اور 21 میں 70 فیصد پی ایس پیز اور 30 فیصد محکمانہ افسران ہوں گے ۔

گریڈ 19 میں پی ایس پیز اورمحکمانہ افسران کی شرح 50،50 فیصد ہوگی۔ نئے رولز  کے مطابق گریڈ 17 اور 18 پر 60 فیصد محکمانہ افسران تعینات ہوں گے۔ ایف آئی اے میں ڈپیوٹیشن پرآنے والے افسران کو مستقل شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.