لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزکاخفیہ اطلاعات پرآپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

0

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نےآپریشن 18 اور 19 فروری کی درمیانی رات کیا، بھارتی سرپرستی میں ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.