ایران کبھی عالمی طاقتوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، صدر مسعود پزشکیان

ایران پر جتنا دباؤ ڈالا جائے گا، ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا, صدر مسعود

تہران – ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو سر جھکانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ایران کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔

صدر پزشکیان نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ تمام سختیوں اور آزمائشوں کے باوجود ہم حتمی فتح حاصل کریں گے اور مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اسی دوران ایران نے یورپی یونین کی بری، بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب یورپی یونین نے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ وہ رواں ہفتے امریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے بعد چند دنوں میں جوابی تجاویز کا مسودہ تیار کریں گے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں، جس میں ایران کی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور خطے میں سلامتی کے حوالے سے خدشات شدت اختیار کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے