اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک بڑی کمی کردی، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی
