وفاقی آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ میں کیس کو ترجیح دینے پر جج وکیل پر برہم

0

آئینی عدالت کے بجائے سپریم کورٹ میں کیس کو ترجیح کیوں دی؟ وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل کی سرزنش کردی۔ آئندہ مقدمہ خارج کرنے کا انتباہ بھی کردیا۔

آئینی عدالت میں پراپرٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے وفاقی آئینی عدالت ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، یہ طریقہ ٹھیک نہیں کہ وکیل یہاں کے بجائے سپریم کورٹ میں پیش ہوں، جسٹس حسن اظہررضوی نے واضح کیا کہ وکلاء حضرات پہلے آئینی عدالت میں پیش ہوں، آئندہ وکیل پیش نہ ہوا تو مقدمہ خارج کردیا جائے گا۔

جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پراپرٹی کیس میں ریمارکس دیے۔ کیس پراپرٹی تنازعہ سے متعلق تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ایڈووکیٹ نور اعوان کی غیر حاضری پر ریمارکس دیے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.