اصفہان میں ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد جاں بحق

Iranian military helicopter crashes in Isfahan, 4 killed

ایران کے صوبے اصفہان میں ایرانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک پھلوں کی مارکیٹ پر گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور دو دکاندار شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل اس میں آگ لگنے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم حکام نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تصدیق نہیں کی۔

ابتدائی طور پر حادثے کی ممکنہ وجوہات میں تکنیکی خرابی یا پرواز کے دوران پیش آنے والی ہنگامی صورتحال کو شامل کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل سبب واضح ہو سکے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے