ایرانی طلبہ کو احتجاج کا حق، مگر ریڈ لائنز کی پابندی ضروری ہے: حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی

Iranian government spokeswoman Fatima Mohajrani

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ طلبہ کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم انہیں قومی حدود اور مقدسات کا احترام ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی مختلف جامعات میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی پرچم اور مذہبی مقدسات کی بے حرمتی قابل قبول نہیں ہے اور کسی بھی صورت ریڈ لائنز سے تجاوز نہیں ہونا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شدید غصے یا اختلاف کے باوجود قانون اور قومی اقدار کی پابندی ضروری ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف ایرانی کارروائیوں کو ملکی دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے تناظر میں کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے بڑے شہروں کی جامعات میں طلبہ کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جن میں بعض مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے