پنجاب کے مزید سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
پنجاب کے مختلف اضلاع کے مزید 2735 سرکاری اسکولز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےنجی شعبے سےدرخواستیں طلب کر لیں،اکتیس مارچ تک نجی شعبے سے منسلک افراد کی اسکولز حاصل کرنے کے لیےاسکروٹنی مکمل کی جائے گی،منتخب اسکولزاپریل میں 2735 اسکولز کا چارج سنبھالیں گے
رحیم یارخان کے247،خانیوال کے157،فیصل آباد112،بہاولنگرکے 150 اسکولزٹھیکےپردیےجائیں گے، لاہور کے 42 سرکاری اسکولزکوٹھیکےپردیاجائےگا،چنیوٹ کے82،لیہ کے92،قصورکے94، ملتان کے128اسکولزنجی شعبے کو دیےجائیں گے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کےمطابق تیسرےمرحلےمیں ایسےاسکولزنجی شعبےکوملیں گےجن میں 100 سے زائد طلبااور2ٹیچرموجودہیں،محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب10ہزار سے زائداسکولز نجی شعبےکےحوالے کر چکا ہے۔