پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب، صدر مملکت نویں مرتبہ خطاب کریں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔ اجلاس 2 مارچ 2026 کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔

صدر مملکت بطور صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نویں مرتبہ خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ قومی ترجیحات، جمہوری استحکام اور آئینی بالادستی سمیت اہم امور کا احاطہ کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پائیدارمعاشی ترقی،خطےاوردنیا کی صورتحال سمیت اہم امورپرخطاب کریں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے