پاکستان اور آئی ایم ایف کے تیسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری

0

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تیسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری، آئی ایم ایف ٹیم آج دوسرے روز بھی کراچی میں اسٹیٹ بینک حکام سے مزید بات چیت کرے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کاوفد دو اہم قرض پروگراموں ای ایف ایف اور آر ایس ایف  کے تحت مذاکرات کیلئے کراچی میں موجود ہے,قرض پروگرام کے تیسرے جائزے کیلئے پہلے مرحلے کے مذاکرات جاری ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان حکام نے وفد کے ساتھ تکنیکی ڈیٹا شیئر کر دیا۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف وفد نے یو اے ای سے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ کیاجس کی اسٹیٹ بینک حکام نے یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف وفد اگلے ہفتے اسلام آباد جائے گا جہاں آئندہ پیر سے  وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے بات چیت میں صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،آئندہ بجٹ پر بھی ابتدائی بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف وفد دورے کےدوران ٹیکس وصولی میں کمی،بجلی شعبے کے مسائل،صوبائی مالی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لےرہا ہے،اگرجائزہ کامیاب رہاتوپاکستان کو تقریباً ایک ارب بیس کروڑڈالرکی قسط ملےگی،پاکستان کو یہ رقم نئے بجٹ سے پہلے اپریل تک ملنےکا امکان ہے۔

حکومت کادعویٰ ہےکہ پاکستان نےزیادہ تراہداف حاصل کرلئے،معیشت میں استحکام آیا ہے،البتہ ریونیو شارٹ فال اب بھی مسئلہ ہے،توانائی شعبےسمیت کچھ اصلاحات سست ہیں،آئی ایم ایف مشن پاکستان میں 11 مارچ تک رہےگا،اس دوران مستقبل کے بجٹ اورمعاشی اصلاحات کا خاکہ بھی تیار ہو گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.