بانی اور اہلیہ کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات دور

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراضات دور کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلاء اور بانی کی تینوں بہنیں بھی پیش ہوئیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کی 2 متفرق درخواستیں منظور کر لیں، دونوں کی مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کا وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی منظور کی گئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.