اٹلی،اسپین اور یونان کا غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پر پاکستان کو خراجِ تحسین

0

اٹلی،اسپین اور یونان نے غیرقانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی پرپاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی کی لیگل پاتھ وے کے ذریعے غیرقانونی امیگریشن روکنے کی تجویز پر اتفاق پر کر لیا، آئندہ اجلاس رواں برس ہی پاکستان میں منعقد کرنے کی بھی ٹھان لی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی روم میں اٹلی اوراسپین کے وزرائےداخلہ اور یونان کے وزیرمائیگریشن سے ملاقات ہوئی،چاروں وزرا نے غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیےمنعقدہ چارملکی کانفرنس میں شرکت کی۔

تینوں یورپی ممالک نے غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے پاکستان کی مؤثر حکمت عملی کو سراہتے ہوئےاستعدادِ کاربڑھانے کے لیےیورپی یونین کے ذریعے پاکستان کی معاونت کا فیصلہ بھی کیا۔

محسن نقوی نےاس موقع پرکہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے،جبکہ یورپ غیرقانونی امیگریشن سے سب سے زیادہ متاثر ہے،مشترکہ میکنزم کے ذریعے ہی اس سنگین چیلنج کا مؤثر حل ممکن ہے۔

ملاقات میں چاروں ممالک نے غیرقانونی امیگریشن ہر سطح پر روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے، مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ پالیسی فریم ورک پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کویورپ سےپاکستان واپس لاکر کارروائی ہوگی،چاروں رہنماؤں نے مشترکہ و فوری ردعمل کے نظام کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.