پی ایس ایل کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس 4 سال کے لیے فروخت، قیمت میں 1226 فیصد ریکارڈ اضافہ

0

لاہور – پاکستان سپر لیگ (پاکستان سپر لیگ) کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس آئندہ چار سال کے لیے فروخت کر دیے گئے ہیں جس میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی قیمت میں 1226 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو پرائس سے زیادہ ملٹی بلین روپے کی کامیاب بولی دے کر یہ حقوق حاصل کیے۔

یہ برانڈ پارٹنرشپ 2026 سے 2029 تک کے عرصے پر محیط ہوگی جس میں 6 کیٹیگری رائٹس کے ساتھ ایک امپائر برانڈنگ رائٹ بھی شامل ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کمرشل ویلیو کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مسلسل ترقی کر رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کی مارکیٹنگ اور برانڈ ویلیو میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق نئی ڈیل لیگ کے مالی استحکام اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جبکہ اس سے فرنچائزز اور اسپانسرز کے لیے بھی مزید کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.