شواہد ملے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

US Vice President J.D. Vance

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ شواہد ملے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور واشنگٹن تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور اس حوالے سے واضح پیغام دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران اس وقت یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا تاہم وہ دوبارہ افزودگی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور مذاکرات ہمیشہ ایک ممکنہ آپشن رہیں گے، تاہم ایران کے میزائل پروگرام پر بات چیت ناگزیر ہے۔

امریکی حکام کے ان بیانات سے ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کے حوالے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے