ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کی قیادت کیلئے عارضی کونسل آج ہی قائم ہوگی

Ali Larijani, head of Iran's National Security Council

تہران: ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ آج ہی ملک میں عارضی قیادت کونسل قائم کی جائے گی تاکہ سپریم لیڈر سید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد انتظامی خلا کو پر کیا جا سکے۔

لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کو لوٹنے اور منتشر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ملک میں علیحدگی پسند گروپ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو ایران سخت جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت بڑے ممالک کو تقسیم کر کے اپنی بقاء یقینی بنانا چاہتی ہے اور امریکا و صہیونی اقدامات نے ایرانی عوام کے دل جلا دیے، جس کا جواب ایران بھی دے گا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ مرحوم سپریم لیڈر خامنہ ای نے مشکل حالات میں بھی سادہ زندگی کو ترجیح دی اور استعماری طاقتیں ہمیشہ کسی ملک میں داخل ہو کر وسائل لوٹنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا میں اقتدار پر بیٹھا شخص اسی ذہنیت کی علامت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے