عرب ممالک پر حملہ نہیں کیا، مگر امریکی اڈے استعمال ہوئے تو جواب دیں گے: علی لاریجانی

0

تہران – ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے کسی عرب ملک کو نشانہ نہیں بنایا، تاہم اگر عرب سرزمین پر موجود امریکی اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوئے تو تہران بھرپور جواب دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوجی اڈوں کو عرب ممالک کی خودمختار سرزمین نہیں سمجھا جا سکتا، اس لیے ان اڈوں سے ہونے والی کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے واشنگٹن سے بات چیت کی کوئی درخواست نہیں کی اور نہ ہی موجودہ حالات میں مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی “غیر حقیقی سوچ” نے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے اور اب خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو مزید جانی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد تہران کسی دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.