چین کی ایران کو بھرپور حمایت، امریکی و اسرائیلی حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

0

بیجنگ – چین نے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ بیجنگ تہران کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنا ضروری ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے واضح کیا کہ موجودہ بحران کا حل فوجی کارروائیوں میں نہیں بلکہ سفارتی کوششوں میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے اور اس سے خطے میں عدم استحکام بڑھتا ہے۔

ترجمان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں، تنازع کو پھیلنے سے روکا جائے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ چین نے خبردار کیا کہ جنگ کے دائرہ کار میں توسیع کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.