نیپرانے  بجلی کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے اضافہ کر دیا

0

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 1.63روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا،  صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے ماہانہ  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی  کیا گیا ہے، ایک روپیہ تریسٹھ  پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین سمیت ملک بھر کے لیے ہوگا۔  صارفین پر مجموعی طور پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے 1.78 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔  نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد باقاعدہ طور پر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  اضافے کی وجہ درآمدی  این جی کا استعمال بڑھنا بتایا گیا ہے۔ پن بجلی کا کم استعمال بھی قیمتیں بڑھنے کی وجہ بنا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.