ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات سے جنوب مشرق میں تقریباً 27 کلومیٹر دور واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے