جعلی یا مشکوک شناختی کارڈ رکھنےوالوں کےخلاف نادرا کا گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔
مشکوک شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کے لیے اعلیٰ سطح کے تصدیقی بورڈز قائم کردیا گیا- ملک کے ڈیٹا سینٹرز سے جعلی شناختی کارڈز کے1247 کیسز ریجنل بورڈز کوار سال کردیے گئے۔
افغان باشندوں کا جنوبی وزیرستان کے ایڈریس پر غیرقانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے، 81 افغان باشندوں کے شناختی کارڈز منسوخ، 6 افراد کے کارڈ بلاک کیےجا چکے۔ کارڈ منسوخی کےبعد 560 فیملی ممبرزکو نادرا آرڈیننس کے تحت نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشکوک شناختی کارڈ کے 1292 کیسزکی نشاندہی کی گئی، مشکوک شناختی کارڈ کے 417 کیسز نمٹائے جاچکے،145 پر کارروائی بدستور جاری ہے۔
