روم – اٹلی کی وزیرِ اعظم Giorgia Meloni نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اطالوی سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو ایسی عسکری صلاحیت حاصل ہو گئی تو اس کے میزائل براہِ راست اٹلی اور یورپ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں، جو یورپی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہوگا۔
انہوں نے ایران کے جنوبی علاقے میں ایک گرلز اسکول پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت بھی کی اور کہا کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
اطالوی وزیرِ اعظم کے مطابق شہریوں اور خصوصاً بچوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی حملے میں نشانہ بننے والے اس گرلز اسکول کے واقعے میں کم از کم 170 افراد شہید ہوئے تھے جن میں بڑی تعداد بچیوں کی بتائی جا رہی ہے۔
