حکومت نے سستے گھروں کیلئے قرض اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ۔ اسکیم کےتحت قرضے کی زیادہ سے زیادہ رقم ایک کروڑ روپے تک ہوگی جبکہ 4 سال میں 5 لاکھ گھروں کی فنانسنگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ہاؤسنگ فنانس اسکیم کے تحت گھر خریدنے یا تعمیرکرنے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ گھروں کےلیے قرض پر صارفین کیلئے شرح منافع 5 فیصد مقررکی گئی ہے۔ قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 20 سال مقرر ہوگی۔
اسکیم کے پہلے سال میں 50 ہزار گھروں کے لیے قرض فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت کو قرض اسکیم کیلئے تقریباً 321 ارب روپے سبسڈی دینا ہوگی۔ گھر قرضہ اسکیم میں کمرشل اور اسلامی بینک بھی شامل ہوں گے جبکہ اسکیم پرعملدرآمد اسٹیٹ بینک اور وزارت ہاؤسنگ کریں گے۔
