محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
حکام کے مطابق ہفتہ کی شام کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمال مغربی حصے میں داخل ہوگا۔ ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بیان کے مطابق 14 سے 16 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس عرصے کے دوران اسلام آباد راولپنڈی،وسطی اورجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ سترہ مارچ کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو گی۔
