پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر بڑھانے سے روک دیا۔

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو موبائل پیکجز کی قیمتوں سے متعلق باظابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ اب صرف سہ ماہی بنیادوں پر کیا جا سکے گا۔

حکام نے بتایا کہ اس سے پہلے ٹیلی کام کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر پیکجز کی قیمتیں بڑھاتی تھی، کمپنیوں کو گزشتہ سال کی قیمت دیکھ کر پیکجز کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے گی،گزشتہ سال کی نسبت 10 سے 20 فیصد بڑھانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

پی ٹی اے کو صارفین کی جانب سے شکایات آرہی تھی،جس پر ایکشن لیا گیا، پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے ہیں، منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے پیش نظر پی ٹی اے نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں نئے پیکجز کے اجراء سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری کی پابند ہیں، کمپنیوں کو موجودہ نرخوں میں اضافے سے قبل بھی پی ٹی اے نے منظوری لینا ضروری ہے۔

پی ٹی اے حکام نے واضح کیا کہ پی ٹی اے صارفین کے تحفظ کے ساتھ ٹیلی کام مارکیٹ کے استحکام پر بھی نظر رکھتا ہے، پاکستان میں اوسط ریونیو فی صارف خطے میں سب سے کم ہے، پچھلے کچھ سالوں میں ٹیلی کام کمپنیوں کا اوسط ریونیو فی صارف میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فائیو جی کی لانچنگ کے بعد اوسط ریونیو فی صارف مزید بہتر ہوگا، سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک بھر میں کوریج، نیٹ ورک کارکردگی اور ڈیٹا اسپیڈ میں واضح بہتری متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے