سوڈان-چاڈ سرحدی گزرگاہ پر ڈرون حملہ، 13 شہری ہلاک، 5 زخمی

Drone attack on Sudan-Chad border crossing kills 13 civilians, injures 5

خرطوم – سوڈان اور چاڈ کے درمیان واقع آدرے سرحدی گزرگاہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق، مقامی رضاکار تنظیم الجنینہ ایمرجنسی رومز کوآرڈی نیشن کونسل نے بتایا کہ ایک ڈرون نے سرحدی گزرگاہ پر چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایندھن کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد نشانہ بنے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

تنظیم نے مزید بتایا کہ حملے کے باعث سرحدی گزرگاہ پر قائم ایندھن کی مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور بڑی مقدار میں خوراک بھی ضائع ہو گئی۔

دوسری جانب نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے اس حملے کا الزام سوڈانی مسلح افواج (SF) پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد دارفور کے علاقے تک انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔ آر ایس ایف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے