اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی افواہیں بے بنیاد، ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے اور فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام ملکی و بین الاقوامی پروازیں شیڈول کے مطابق روانہ اور لینڈ کر رہی ہیں اور فضائی حدود میں کسی قسم کی بندش نہیں کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے ملنے والی معلومات پر یقین کریں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق برقرار ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے