قطر نے عوامی تحفظ کے لیے بعض علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرانے کا اعلان

Qatar announces temporary evacuation of some areas for public safety

دوحہ – قطر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ مخصوص علاقوں کو عارضی طور پر خالی کرایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

وزارت کے مطابق فضائی دفاع کے اہلکار ایران کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں اور ریاست کو نشانہ بنانے والے ایک میزائل کو روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ خطرہ ختم ہونے تک یہ علاقے خالی رہیں گے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حال ہی میں ایک زور دار دھماکہ سنا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے