خلیجی ممالک سے رابطے جاری، شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران – ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب، عمان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے مسلسل جاری ہیں۔

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عراقچی نے کہا کہ ایران ہر اس اقدام کا خیرمقدم کرے گا جو جنگ کے مکمل خاتمے کا باعث بنے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران نے خطے میں کسی بھی ملک کے شہری یا رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

عراقچی نے مزید کہا کہ خطے میں بعض اہداف پر حملوں کے پیچھے امریکی ساختہ ڈرونز کا استعمال ہوسکتا ہے، جبکہ عرب ممالک میں شہری اہداف پر حملوں کے پیچھے ممکنہ طور پر اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے امریکا اب چین سے مدد لینے پر مجبور ہو گیا ہے۔ عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلا ہے، اور امریکی سکیورٹی اقدامات خطے میں مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے جمعے کو ایران کے خارگ جزیرے پر حملے دبئی اور راس الخیمہ کے قریب ہیمرز میزائل سسٹم سے کیے، جس کا ایران جواب دے گا مگر شہری آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے