پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ایک فرنچائز ٹیم نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’پنڈیز‘ کی جگہ ’راولپنڈیز‘ رکھ دیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے نام میں متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل کریں، جس کے بعد اس تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ شب جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ٹیم کو بدستور ’پنڈیز‘ ہی کہا گیا، جبکہ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹیم کا نام ’راولپنڈیز‘ استعمال کیا گیا۔
یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹیم کے نام کی تبدیلی کا عمل تاحال مکمل طور پر باضابطہ نہیں ہوا، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں فرنچائز اس حوالے سے واضح اعلان کرے گی۔
