سی اے ایف کا بڑا فیصلہ: سینیگال سے ٹائٹل واپس، مراکش 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا فاتح قرار

CAF's big decision: Title taken back from Senegal, Morocco declared winner of 2025 Africa Cup of Nations

Confederation of African Football (سی اے ایف) نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے Senegal سے 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا ٹائٹل واپس لے لیا اور Morocco کو فاتح قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق جنوری میں کھیلے گئے متنازعہ فائنل میں سینیگال نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم میچ کے دوران ریفری کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینیگال کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی، جس کے باعث کھیل تقریباً 14 منٹ تک معطل رہا۔

بعد ازاں مراکش نے اس صورتحال کے خلاف سی اے ایف میں اپیل دائر کی، جس پر سی اے ایف کے اپیل بورڈ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میدان چھوڑنا قوانین کے مطابق میچ فورفیٹ کرنے کے مترادف ہے۔

سی اے ایف کے مطابق سینیگال کے کھلاڑیوں نے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی کی، جس پر آرٹیکل 84 کا اطلاق ہوتا ہے۔ اس قانون کے تحت سینیگال کو میچ ہارا ہوا تصور کیا گیا اور نتیجہ 3-0 سے مراکش کے حق میں دے دیا گیا۔

اس فیصلے کے بعد مراکش کو باضابطہ طور پر 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا چیمپئن قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ سینیگال سے اعزاز واپس لے لیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے