ایرانی فوج مکمل تباہ، امریکہ کو نیٹو یا دیگر شراکت داروں کی مدد کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

More than 30 Iranian ships laying mines were destroyed, some countries are enthusiastic about securing the Strait of Hormuz, some are showing disinterest, Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کو "شاندار کامیابی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج، فضائیہ، بحری بیڑہ اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اب نیٹو، جاپان، آسٹریلیا یا جنوبی کوریا کی مدد کے بغیر خطے میں کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اپنے پیغام میں نیٹو کے بیشتر ممالک پر تنقید کی اور انہیں "ون وے ٹریفک” قرار دیا، اس تناظر میں کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے بھاری مالی بوجھ اٹھاتا ہے لیکن ضرورت کے وقت تعاون نہیں ملتا۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ایرانی فضائیہ کا مکمل خاتمہ کر دیا اور آبنائے ہرمز یا خطے میں جاری دیگر کارروائیوں کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ "تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر” تھا، مگر امریکی افواج نے ایران میں تمام اہداف کو نشانہ بنایا، تاہم جزیرہ خارک کی تیل کی تنصیبات کو محفوظ رکھا گیا۔ صدر نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں ایک "شاندار انتظامیہ” ہوگی اور فوجی کارروائیاں بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے