سدھو موسے والا کی وفات کے تین سال بعد ان کے اے آئی (مصنوعی ذہانت) ٹور کا اعلان کر دیا

Three years after Sidhu Moosewala's death, his AI (Artificial Intelligence) tour announced

بھارتی پنجابی گلوکار Sidhu Moose Wala کی وفات کے تین سال بعد ان کے اے آئی (مصنوعی ذہانت) ٹور کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر "Signed to God” ٹور کا اعلان کیا، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کا ڈیجیٹل/ورچوئل کردار دنیا بھر میں پرفارم کرے گا۔

یہ ٹور امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک میں منعقد کیا جائے گا، جہاں مداح ایک منفرد انداز میں اپنے پسندیدہ گلوکار کو اسٹیج پر دیکھ سکیں گے۔

پاکستان میں اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوش و خروش اور خوشی کا اظہار دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ کچھ حلقوں میں اس اقدام پر اخلاقی اور فنی بحث بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ Sidhu Moose Wala کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک افراد پر عائد کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرحوم فنکاروں کو دوبارہ اسٹیج پر لانا ایک ابھرتا ہوا رجحان ہے، جو موسیقی کی صنعت میں نئے امکانات کے ساتھ ساتھ اخلاقی سوالات بھی کھڑا کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے