پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ Alizeh Shah نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محض سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے ان پر ایسے الزامات لگانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ جھوٹی باتیں پھیلانے سے باز آئیں گے۔
Alizeh Shah نے واضح کیا کہ وہ متعدد بار اس کی وضاحت کر چکی ہیں اور ایک بار پھر یقین دلاتی ہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ وہ اپنی والدہ کی قسم کھا کر اس بات کی تردید کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپریشن کے باعث صرف دو ماہ میں ان کا تقریباً 20 کلو وزن کم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی شکل و صورت میں واضح فرق محسوس کیا گیا۔
واضح رہے کہ Alizeh Shah اپنے منفرد اسٹائل اور ملبوسات کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، اور حالیہ افواہیں بھی اسی توجہ کا حصہ سمجھی جا رہی ہیں۔
