پاکستان نے کشمیری رہنماؤں کو سنائی گئی سزائیں مسترد کردیں

ترجمان دفتر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنماؤں کی سزاؤں پر ردعمل آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسیہ اندرابی کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کو یکسر مسترد کرتا ہے، آسیہ اندرابی کی ساتھیوں کو 30، 30 سال قید سنانا انصاف کا قتل ہے۔

بیان کے مطابق دہلی کی عدالت کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے، بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھارتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں سیاسی اظہار کی آزادی کے لیے جگہ مسلسل سکڑ رہی ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے