ایرانی فوج نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے مسترد کر دیے

Iran threatens to immediately evacuate citizens near oil facilities in Saudi Arabia, Qatar and the UAE

ایرانی فوج نے امریکی صدر Donald Trump کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کا عندیہ دیا تھا۔

ایران کے Khatam al-Anbiya Central Headquarters کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی داخلی اختلافات اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ وہ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ جب تک ایران کے خلاف حملوں کا خیال ترک نہیں کیا جاتا، نہ تیل کی قیمتیں معمول پر آئیں گی اور نہ ہی خطے میں استحکام بحال ہوگا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں توانائی مارکیٹ بھی غیر یقینی کا شکار رہے گی۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں امریکی سرمایہ کاری اور اثر و رسوخ کے آثار مٹتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام صرف ایران کی افواج کی ضمانت سے ممکن ہے، اور امریکا کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی۔

ایرانی فوجی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران ایسے حالات میں کسی بھی معاہدے کے لیے تیار نہیں، اور نہ ہی مستقبل قریب میں امریکا کے ساتھ کسی مفاہمت کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے