خلیج فارس میں جاری تنازعہ، ترجمان دفترخارجہ کا جعلی خبروں پر اظہار تشویش

ترجمان دفتر خارجہ کا جعلی خبروں اور قیاس آرائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور  میڈیا سے خلیج فارس تنازع پر افواہیں پھیلانے سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں رازداری نہایت اہم ہوتی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کئی ذرائع ابلاغ جعلی معلومات کی بنیاد پر پاکستان کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق خلیج فارس میں جاری تنازعے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور نام نہاد خبروں پر تبصرے یا تصدیق کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ وہ اپنا گزشتہ پیغام دہراتے ہیں کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں رازداری نہایت اہم ہوتی ہے۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی فیصلے یا نتائج کے بارے میں سرکاری اعلانات کا انتظار کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے