عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جارہی ہے۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمتوں میں 1.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوران ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 92.1 صفر ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ برٹش برینٹ کروڈ 103.9 دو ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے بجلی گھروں پر حملے 5 روز کیلئے موخر کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی تاہم ایران کی جانب سے جنگ بندی کےلیے امریکی شرائط مسترد کرنے کے بعد آج دوبارہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پرویس ٹی وی نے ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران اس جنگ کو اپنی شرائط اور اپنے وقت پر ختم کرے گا،امریکی پیشکش کاجائزہ لیا، وہ حد سے تجاوز ہے، صدر ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
