اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کھیل لازمی قرار، ’کھیلے گا اسلام آباد‘ پروگرام کی منظوری

Sports declared mandatory in Islamabad's educational institutions, 'Khelega Islamabad' program approved

اسلام آباد میں طلبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری و نجی اسکولوں اور مدارس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ Mohyuddin Wani کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ’کھیلے گا اسلام آباد، تعلیم کے ساتھ، میدان میں ساتھ‘ پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ اسلام آباد میں آئندہ ماہ سے اسکول اسپورٹس ایئر کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ اپریل کے پہلے ہفتے سے نئے تعلیمی سال کے ساتھ اس پروگرام پر باقاعدہ عملدرآمد شروع ہوگا۔

وفاقی سیکریٹری آئی پی سی Mohyuddin Wani نے کہا کہ طلبہ کو مفت اسپورٹس سہولیات اور معیاری کوچنگ فراہم کی جائے گی، جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ابتدائی سطح پر تلاش کر کے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دیے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت کرکٹ، ہاکی، فٹبال، جوڈو، کراٹے، ایتھلیٹکس اور ٹینس سمیت مختلف کھیل شامل کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو وسیع مواقع میسر آ سکیں۔

شیڈول کے مطابق ستمبر سے انٹر اسکول مقابلوں کا آغاز ہوگا، جبکہ جنوری میں اسلام آباد اسکول گیمز منعقد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ملک میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے